کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ بنانے کا بہترین موقع ملا ہے اور یہ خوشی کی بات ہے کہ جنگ کے تمام فریقوں نے پاکستان کی ثالثی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے امید ہے کہ عالم اسلام کی بے چینی ختم ہوگی، انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو یہ بات سمجھ لینا چاہیے کہ امریکا اور اسرائیل کی دوستی سوائے نقصان پہنچانے کے کوئی فائدہ نہیں دے سکتی ،امریکا نے خلیجی ممالک میں اپنے اڈے خلیجی ممالک کی حفاظت کے لئے نہیں بلکہ اسرائیل کی حفاظت کے لئے بنائے تھے اور اب خلیجی ممالک میں اپنے اڈوں کو ایران پر حملوں کے لئے استعمال کر رہا ہے۔