کراچی (اسٹاف رپورٹر)غیرمنظورشدہ نمبر پلیٹس کی حامل موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں کے خلاف یکم اپریل سے خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر حکومت کی منظور شدہ نمبر پلیٹس لازمی طور پر نصب کریں،شہر میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر پہلے دی گئی 30 مارچ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرتے ہوئے اب یکم اپریل تک مہلت دی جا رہی ہے،مہم کے دوران پرائیویٹ، فینسی یا غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔