کراچی( مطلوب حسین ) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے ایم اے جناح روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 2 کروڑ روپے برآمد کرلئے ، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے اےایم اے جناح روڈ گل پلازہ کے قریب چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی، کارروائی کے دوران ایف آئی اے ٹیم نےملزم محمد ثاقب سلیم کو گرفتار کرکے 2 کروڑ روپے نقد اورایک موبائل فون برآمد کیا ،موبائل فون میں حوالہ ہنڈی سے متعلق واٹس ایپ چیٹس موجود تھیں، برآمد شدہ رقم اور شواہد کو تحویل میں لے کر ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔