کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کشمیری حریت رہنماؤں آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کے حق میں ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے جماعت اسلامی کے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،فلسطین فانڈویشن کے ڈاکٹر صابر ابومریم،کشمیری رہنماء بشیر سدوزئی،بشیر درس ،عاصمہ ساجد اور دیگر نے خطاب کیامقررین نے کہا کہ کشمیری حریت رہنماؤں کو سنائی گئی سزائیں بنیادی انسانی حقوق، آزادی اظہار اور سیاسی آزادیوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں ۔