کراچی(اسٹاف رپورٹر) قادری ہاؤس میں پاکستان سنی تحریک کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی کوآرڈینیٹر طیب حسین قادری اور عمران قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے، کارکردگی،عوامی رابطہ مہم اور موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا،عہدے داران نے مختلف علاقوں میں جاری تنظیمی سرگرمیوں،عوامی رابطہ مہمات،درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے کیے گئے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا، طیب حسین قادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت مختلف داخلی و خارجی چیلنجز سے گزر رہا ہے،ایسے میں تنظیمی ذمہ داران اور کارکنان کا کردار مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔تمام ذمہ داران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے تنظیمی امور کو خوش اسلوبی،دیانتداری اور مستقل مزاجی کے ساتھ انجام دیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے اور اس مقصد کیلئے دن رات محنت کو شعار بنایا جائے،ملک میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔