• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن کو پانی فراہم کرنے والی لائن پھٹ گئی، سپلائی بند

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن کو پانی فراہم کرنے والی لائن پھٹ گئی، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق نادرن بائی پاس کے قریب 48 انچ قطر کی مرکزی پانی کی لائن متاثر ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، یہ لائن بلدیا ٹاؤن کو پانی کی فراہمی کے دوران اچانک متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں علاقے کو پانی کی سپلائی عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے، ترجمان کے مطابق متاثرہ لائن سے پانی نکالنے (ڈی واٹرنگ) کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید