• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امہ رباب چانڈیو کے اہل خانہ کے تہرے قتل کیس کا فیصلہ آج

میہڑ(نیوز ڈیسک) میہڑ کی امہ رباب چانڈیو کے 3 اہل خانہ تہرے افراد کے ہائی پروفائل کا فیصلہ آج پیر 30 مارچ کو دادو کی عدالت سنائی گی ۔تہرے قتل کے ہائی پروفائل کیس کا دادو کی کرمنل ٹرائل کورٹ کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا جائےگا ، میہڑ سمیت ضلع میں سکیورٹی انتظامات سخت، 700 اہلکار تعینات کردیئے گئے، میہڑ کی امہ رباب چانڈیو کے والد مختیار چانڈیو،چچا قابل چانڈیو اور دادا کرم اللہ چانڈیو کو 8برس قبل بڑی بے دردی سے قتل کیا گیا تھا، امید ہے کہ عدلیہ سےمجھے انصاف ملے گا، سوشل میڈیا پر بیان۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ کی امہ رباب چانڈیو کے والد مختیار چانڈیو ۔چچا قابل چانڈیو اور دادا کرم اللہ چانڈیو کو 8برس قبل بڑی بے دردی سے قتل کیا گیا تھا ۔ تہرے قتل کیس کے ہائی پروفائل کیس کا دادو کی کرمنل ٹرائل کورٹ کی جانب محفوظ کیا ہوا فیصلہ سنایا جائےگا ۔ اس سلسلے میں امہ رباب چانڈیو نے سوشل میڈیا پر اپنا بیان جاری کردیا ہے ۔جس میں امہ رباب چانڈیو نے کہا ہے کہ میرے والد مختیار چانڈیو ۔چچا قابل چانڈیو اور دادا رئیس کرم اللہ چانڈیو کے قتل کیس کا فیصلہ کا آج 30مارچ 2026کو ہو رہا ہے۔ امید ہے کہ عدلیہ سےمجھے انصاف ملے گا۔اس فیصلے سے یہ نظام ثابت کریگا کہ یہ نظام لولا لنگڑا نہیں ہے ۔یہ نظام طاقتور کو بھی سزا دینے کی حیثیت رکھتا ہے ۔یہ نظام ثابت کریگا کہ سرداروں ۔وڈیروں اور جاگیرداروں کو کسی شخص کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے ۔۔مجھے امید ہے کہ یہ ایک مثالی فیصلہ آئیگا ۔جس سے مجھے انصاف اور سکون ملے گا۔انشاء اللہ میری جدوجہد جاری رہیگی ۔دوسری جانب ایس ایس پی دادو صدام حسین خاصخیلی کی جانب میہڑ سمیت دادو ضلعہ بہر میں امہ رباب چانڈیو کے تین اہل خانہ کے قتل کیس کے فیصلے کے روز 30مارچ کو سکیورٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔ جس میں 700سے زائد پولیس اہلکار وں کو حفاظتی ڈیوٹی پر مامور کیئے ہیں ۔جبکہ ضلع میں مجمع خلاف ضابطہ لگانے پر بھی دفعہ 144نافذالعمل ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ہجوم کو منتشر کرنے اور امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت فوری ایکشن لیا جائیگا اور ریسکیو 1122 ۔فائر بریگیڈ اور محکمہ صحت کو بہی ہنگامی صورتحال کیلئے الرٹ کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء ایس ایس پی دادو کے پولیس ضلعی ترجمان کے جاری کردہ پریس رلیز میں ایس ایس پی دادو صدام حسین خاصخیلی نے کہا ہے کہ امہ رباب چانڈیو کے تین تہرے اہل خانہ قتل کے ہائی پروفائل کیس کے 30 مارچ آج دادو کی کرمنل ٹرائل عدالت کی جانب فیصلہ دیا جائیگا ۔اس سلسلے میں 6 ڈی ایس پی اور 33 ایس ایچ اوز کو داخلی و خارجی راستوں ۔روٹس اور اہم پوانٹس کی نگرانی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید