کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی صورت حال میں توانائی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے،حکومت فوری طور پر اس مشکل سے نکلنے کے لئے نہ صرف پالیسی کا اعلان کرے بلکہ اس پر سختی اور سنجیدگی سے عمل بھی کر ائے،انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں کے اوقات تبدیل کئے جائے تاکہ بجلی کی بچت ہوسکے، سرکاری سطح پر وزیر اعظم کی کفایت شعاری کی مہم بہت زیادہ کامیاب دکھائی نہیں دے رہی ہے،افسران بالا، اور وزراء کی جانب سے سرکاری پروٹول میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے، کفایت شعاری کے لئے سکیورٹی عملے میں کمی کی جائے۔