• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

GSP پلس کیخلاف منفی پروپیگنڈا معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، FPCCI

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے جی ایس پی پلس کو ملکی معیشت کیلئے گیم چینجر قرار دیتے ہوئےسوشل میڈیا پر اسکے خلاف جاری پروپیگنڈا کی شدید مذمت کی ہےاور اسےملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں اور دیگر نے جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو حاصل جی ایس پی پلس سٹیٹس کے خلاف بعض حلقوں کامنفی پروپیگنڈا قابل مذمت ہے، جی ایس پی پلس کے تحت گزشتہ 10 برسوں میں یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں 108 فیصد اضافہ ہوا ہے۔2023میں جی ایس پی سٹیٹس کی توسیع پاکستان کی جانب سے عالمی قوانین کی پاسداری کا واضح ثبوت ہے اور حکومتی ادارے اور کاروباری برادری یورپی یونین کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انسانی حقوق اور لیبر قوانین سمیت 27 بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد یقینی بنایا ہے۔ثاقب فیاض مگون نے کہا کہ پاکستان نے ’’معرکۂ حق‘‘ جیتا ہے اور اب ’’معرکہ معیشت‘‘ جیتنا باقی ہے۔ جی ایس پی پلس کے باعث یورپی یونین پاکستانی مصنوعات کی سب سے بڑی عالمی منڈی بن چکی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید