کراچی( اسٹاف رپورٹر)واٹر کارپوریشن کا پرائز بونڈ جاری کر نے پر غور، ذرائع کے مطابق واٹر کارپوریشن میں اعلیٰ عہدوں پر بھرتی کئے گئے 11 عارضی افسران کی جانب سےادارہ کی آمدن کو بڑھانے کے لئے اپنا پرائز بوبڈ جاری کرنے پر غور کیا جا رہا ہے دوسری جانب ادارے کے مستقل افسران کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے سرکاری ونیم سرکاری اداروں پر اربوں روپے واجبات ہیں جن کی وصولی کر کے ادارے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے واضح رہے واٹر کارپوریشن کو بلوںکی کم وصولی کی ایک وجہ صارفین کے گھروں تک نلوں کے ذریعے پانی نہ پہنچنا ہے ایک اندانے کے مطابق اس وقت کراچی کی پچاس فی صد آبادی کے پاس واٹر کارپوریشن کے کنکشن نہیں ہیں جس کے باعث لوگ واٹر کارپوریشن کو بل ادا نہیں کرتے جبکہ کنکشن والے علاقوں میں پانی کی قلت اور جگہ جگہ سیوریج اوور فلو کی شکایات بھی بل وصولی میں رکاوٹ ہیں۔