• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا 35 سو روپے 40 کلو 35 لاکھ ٹن گندم خریداری کا بنچ مارک مقرر

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وزیر اعلی محترمہ مریم نواز شریف نے پنجاب کے کاشتکاروں سے 35لاکھ میٹرک ٹن گندم 3500روپے فی من خریدنے کی منظوری دے دی ھے 35سو روپے فی 40 کلوگرام کا ریٹ بنچ مارک ھے،مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2900سے 3400روپے فی 40 کلو، سپلائی یومیہ ضرورت سے زائد، جنوبی پنجاب میں نی فصل کی گندم کے منڈیوں میں انبار لگنے لگے ھیں چیچہ وطنی کی منڈی میں اتوار کو نئ گندم آڑھتی اٹھائیس سے انتیس روپے فی چالیس کلو گرام عام فرخت کرنے لگے ھیں سندھ سے بھی زمیندار بیوپاری گندم جنوبی پنجاب کے اضلاع رحیم یار خان، بہاولنگر، بہاولپور، مظفرگڑھ، اور دوسرے شہروں میں فروخت کرنے آدھے ھیں ۔صدقہ اور مستند سرکاری ذرائع نے جنگ کو اتوار کی شام بتایا کہ پنجاب میں گندم کی فراہمی کی صورتحال مکمل طور پر مستحکم اور ہموار ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت پنجاب کی فلور ملوں کے پاس تقریباً 4 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے جو تقریباً 20 دن کی پسائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے، جبکہ پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے پاس تین لاکھ میٹرک ٹن گندم دستیاب ہے جسے باقاعدگی سے 3 ہزار روپے فی 40 کلو کے حساب سے جاری کیا جا رہا ہے۔ جنوبی پنجاب میں گندم کی کٹائی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور منڈیوں میں نئی فصل کی آمد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث سپلائی میں مزید بہتری آ رہی ہے۔ اتوار کے دن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2900سے 3400 روپے فی 40 کلو کے درمیان ہے جو کہ معمول کے دائرے میں ہے، جبکہ اجناس کی منڈیوں میں مقامی گندم کے ساتھ ساتھ سندھ سے آنے والی گندم کی بھی وافر مقدار موجود ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ مارکیٹ میں گندم کی سپلائی یومیہ ضرورت سے بڑھ رہی ہے اور موجودہ وقت میں بھی طلب کے مطابق وافر دستیابی برقرار ہے۔

ملک بھر سے سے مزید