• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشے کے عادی افراد کے علاج کے مراکز کو انتباہ

کراچی (اسد ابن حسن) نشے کے عادی افراد کے علاج کے مراکز کو انتباہ،سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے بھر میں قائم نشے کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے مراکز کو فوری طور پر رجسٹر کرانے کا حکم دیا ہے۔ صوبے اور خاص طور پر کراچی میں بڑی تعداد میں منشیات کو چھڑوانے کے دعوے کرنے والے مراکز قائم ہیں جو بھاری رقوم وصول کرتے ہیں۔ بہت سے مراکز میں تو منشیات کے عادی افراد کی اموات بھی ہو جاتی ہیں۔ اب مذکورہ ادارے نے تمام ایسے سینٹرز کو مراسلے تحریر کیے گیے ہیں جس میں انتباہ کیا گیا ہے کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ایکٹ 2013 کے تحت منشیات کے علاج اور بحالی کے مراکز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے ادارے کو 15 یوم کے اندر رجسٹر کروائیں۔

ملک بھر سے سے مزید