اسلام آباد (رپورٹ؛ حنیف خالد)پاکستان کے زرِ مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21,736 ملین ڈالر تک پہنچ گئے،اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16,375.8 ملین ڈالر، ہفتہ وار 22 ملین ڈالر اضافہ کمرشل بینکوں کے پاس 5,360.2ملین ڈالر کے زرِ مبادلہ ذخائر موجودہیں ۔پاکستان کے زرِ مبادلہ کے سیال ذخائر کے حوالے سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق 19مارچ 2026ء تک ملک کے مجموعی سیال زرِ مبادلہ ذخائر 21,736.0 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زرِ مبادلہ کے ذخائر 16,375.8 ملین ڈالر ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں موجود زرِ مبادلہ کے ذخائر 5,360.2 ملین ڈالر رہے۔