حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے موقع پر لندن گروپ کی جانب سے ریلیاں نکالنے‘ ہنگامہ آرائی وتوڑپھوڑ ‘ملکی سالمیت کے خلاف نعرے لگانے کے مقدمہ میں نامزد ایم کیوایم لندن گروپ کے 7کارکنوں کو سینٹرل جیل کے باہر سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اورپولیس کی بھاری نفری نے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔