• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر امجد پاکستان ویٹرنری فارماسیوٹیکل کے پیٹرن اِنچیف منتخب

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان ویٹرنری فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجد کو متفقہ طور پر ایسوسی ایشن کا پیٹرن اِن چیف منتخب کر لیا گیا۔ تقریب میں ملک کے ممتاز عہدیداران اور شخصیات نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جن میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،ریجنل صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، ڈائریکٹر جنرل ڈریپ اور حکومتِ پنجاب کے محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے سیکریٹری شامل تھے۔ اس موقع پرمقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ویٹرنری ادویات کا شعبہ ملکی معیشت اور لائیوسٹاک انڈسٹری میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جس کی مزید بہتری کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محمد امجد کی بطور پیٹرن اِن چیف تقرری کو شعبے کی ترقی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید