کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس 26اسٹریٹ فیز 5میں جمعرات کی صبح ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر سامنے آگئی ۔حادثے میں موٹر سائیکل سوار ماں جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوا تھا ۔فوٹیج میں روڈ کراسنگ پر موٹر سائیکل سوار ماں اور بیٹے کو جاتے ہوئے بائیں جانب سے تیز رفتار سفید رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی ٹکر مار کر سڑک پر گرنے والی خاتون کو روندتے ہوئے موقع سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی بزرگ خاتون کی شناخت 60 سالہ مقصود زوجہ اللہ دتہ جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا 30 سالہ سجاد زخمی ہوا تھا ۔پولیس نے بتایا کہ پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس کو کچھ اہم معلومات ملی ہیں جس کی روشنی میں جلد ہی ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔