• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، قمر رضا شاہ

ٹوکیو( عرفان صدیقی)اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ نے جاپان آمد کے بعد خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد ایک کروڑ تیس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی محنت اور قربانیاں ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور ان کی جانب سے بھیجے جانے والے سالانہ 38 سے 40 ارب ڈالر پاکستان کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔سید قمر رضا شاہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور او پی ایف قیادت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔حکومت کی پالیسی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں اور اس حوالے سے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔جاپان پہنچنے پر سید قمر رضا شاہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان، او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کے رکن چوہدری آصف محمود اور سینئر کمیونٹی رہنما اسد نواز خان نے ان کا استقبال کیا۔

ملک بھر سے سے مزید