• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا سوشل میڈیا لت پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کا سوشل میڈیا لت پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان، الگورتھمز و وقت کی حد سمیت مختلف پابندیوں پر غور، وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے والی خصوصیات پر پابندی لگائیں گے، جبکہ وزیر تعلیم کا کہنا تھا سوشل میڈیا زیادہ دیر تک جڑا رکھتا ہے۔ گارڈین کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ان خصوصیات کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے جو بچوں اور نوجوانوں کو عادی بناتی ہیں، جیسے مسلسل اسکرولنگ اور روزانہ استعمال بڑھانے والے فیچرز۔ انہوں نے کہا کہ ایسی چیزوں کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اور حکومت کو مداخلت کرنا پڑے گی۔

اہم خبریں سے مزید