کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر دفاع ایران جنگ میں فتح کیلئے فوج میں مذہبی شدت پسندی کو ہوا دینے لگے، پیٹ ہیگسیتھ نے فوجیوں کے ساتھ عیسائی دعائیہ رویہ، خطبوں میں بدروحوں کی ابدی سزا کی بات کی۔ امریکی وزیر دفاع ایک متنازع اور جارحانہ عیسائی نظریہ کے فروغ کیلئے اپنی طاقت استعمال کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے وزیر دفاع، پیٹ ہیگسیتھ نے ایران میں جاری جنگ کے سلسلے میں گذشتہ ہفتے بریفنگ کے دوران امریکی اہلکاروں سے کہا کہ وہ گھٹنے ٹیک کر حضرت عیسیٰ سے امریکہ کی افواج کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔ چند دن بعد انہوں نے ایک خطبہ پڑھا جس میں “بدروحوں” کے ایران کے خلاف لڑائی میں “ابد کی سزا” کی طرف بھیجے جانے کی دعا شامل تھی۔