• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ہوائی اڈے پر امریکی طیارے کو شدید نقصان پہنچا، تصاویر مصدقہ نکلیں

ریاض (جنگ نیوز) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تصدیق شدہ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے ایک فضائی اڈے پر موجود امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول کا ایک طیارہ تباہ ہو گیا ہے، بظاہر یہ تصاویر سب سے پہلے ایک فیس بک پیج نے شیئر کی تھیں جو امریکی فوج سے متعلق خبریں پوسٹ کرتا ہے۔ ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ای3 سینٹری طیارہ ٹوٹ کر دو دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق ہم تصدیق کر چکے ہیں کہ یہ تصاویر ریاض سے 100 کلومیٹر دور پرنس سلطان ایئر بیس میں بنائی گئی تھیں۔ ان تصاویر میں نظر آنے والی چیزیں، جن میں ستون، ذخیرہ گاہیں اور علاقائی نشانات شامل ہیں، سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر سے مطابقت رکھتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید