• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنکھ میں تکلیف کی شکایت پر بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آنکھ میں تکلیف کی شکایت پر بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا، ڈاکٹر کی سابق خاتون اول کو آئی ڈراپس اور ادویات کے ساتھ چشمہ استعمال کرنے کی ہدایت ،چار ہفتے بعددوبارہ طبی معائنہ ہوگا، ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی میں پمز ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے سربراہ ڈاکٹر محمد عارف نے سابق خاتون اول کی آنکھ کاتفصیلی معائنہ کیا ، رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی نے کچھ دن سے اپنی دائیں آنکھ میں دھندلےپن ،سیاہ دھبے اوراس کے ساتھ سر میں درد کی شکایت کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید