واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی پوسٹ شیئر کر دی۔امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پاکستانی وزیر خارجہ کی پوسٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا ہے۔اسحاق ڈار نے اپنی پوسٹ میں پاکستان کے 20جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت کا ذکر کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی ہے، روزانہ 2جہاز آبنائے ہرمز عبور کریں گے۔