• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران درست کہہ رہا ہے، ٹرمپ یہ جنگ پہلے ہی ہار چکے ہیں، امریکی تجزیہ کار

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران درست کہہ رہا ہے، ٹرمپ یہ جنگ پہلے ہی ہار چکے ہیں۔ امریکی قیادت کی بدانتظامی اور تاریخی سبق کی نظراندازی نے ایران کے حق میں نتائج پیدا کر دیے ہیں۔ حقیقت میں یہ جنگ امریکی ناتجربہ کاری، اندرونی اختلافات اور مبہم حکمت عملی کی وجہ سے ناکام ہو گئی ہے۔ زمینی کارروائی کے خطرناک نتائج، ایرانی حکمت عملی اور مزاحمت نے امریکہ کو غیر متوقع بحران میں پھنسادیا۔ امریکی آن لائن پلیٹ فارم سیلون کے تجزیہ کار اینڈریو او ہیئر کے مطابق صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف فوجی مہم ابتدائی طور پر کامیاب دکھائی دی، مگر حقیقت میں یہ جنگ امریکی ناتجربہ کاری، اندرونی اختلافات اور مبہم حکمت عملی کی وجہ سے ناکام ہو گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی اور اسرائیلی فضائی حملے ایرانی عوام یا سیاسی قیادت پر اثر ڈالنے میں ناکام رہے، بلکہ ایران نے اپنی بیلسٹک میزائل صلاحیت برقرار رکھی اور خلیج میں اقتصادی خلل پیدا کیا، جس سے عالمی تیل اور مارکیٹیں متاثر ہوئیں۔
اہم خبریں سے مزید