کراچی (نیوز ڈیسک) خون آلود ہاتھوں کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں، پوپ کی جنگ پسند رہنماؤں پر شدید تنقید، پوپ لیو چہار دہم کا عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ امن، مفاہمت اور جنگ بندی کی عملی کوششیں تیز کی جائیں، پام سنڈے اجتماع میں جنگ کی مذمت، امریکی وزیر دفاع نے دشمنوں کیخلاف بے رحم کارروائی کی بات کی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوپ نے ویٹیکن میں پام سنڈے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا اُن رہنماؤں کی دعائیں قبول نہیں کرتا جو جنگیں چلاتے ہیں اور جن کے ہاتھ خون سے بھرے ہوتے ہیں، انہوں نے ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کو ہولناک قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ حضرت عیسیٰ کو کسی بھی صورت جنگ کے جواز کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔