• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کو جغرافیائی کشیدگی ، گمراہ کن معلومات جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ، ڈی 8 تنظیم سمٹ

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )ڈی 8 تنظیم برائے اقتصادی تعاون سمٹ میں قرار دیاگیا کہ ہ اس وقت بین الاقوامی پیچدگیوں ، جغرافیائی کشیدگی ، قانونی واخلاقی جواز کے بحران ، گمراہ کن معلومات اور تیز رفتار تکنیکی ترقی جیسے چیلنجز کا دنیا کو سامنا ہے، ڈی 8تنظیم کے سیکریٹری جنرل ایمبیسیڈرسہیل محمود نے استنبول میں بین الاقوامی اسٹریٹجک کمیونیکیشن سمٹ میں شرکت کی ، یہ سمٹ جمہوریہ ترکیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی، جس کا مرکزی موضوع بین الاقوامی نظام میں خلل،بحران، بیانیےاور نظم کی تلاش تھا ،سمٹ میں مختلف حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں، میڈیا اداروں اور تھنک ٹینکس کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے شرکت کی۔ مباحثہ میں بین الاقوامی ماحول کی بڑھتی ہوئی پیچیدگی کو اجاگر کیا گیا،سمٹ کا آغاز افتتاحی کلمات سے ہوا جو پروفیسر ڈاکٹر برہانی الدین دوران، سربراہِ کمیونیکیشن جمہوریہ ترکیہ اورنائب صدر جمہوریہ ترکیہ جوت بلماز نے ادا کیے، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایروان کا ایک ویڈیو پیغام بھی نشر کیا گیا، جس میں عصرِ حاضر کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر ابلاغ کی تزویراتی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید