کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی خام تیل کا ایک چھوٹا کارگو، ایرانی ساحل کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے اور آبنائے ہرمز کو عبور کرنے کے بعد پاکستان کی جانب گامزن ہے۔ ہفتے کے روز خلیج فارس سے مجموعی طور پر سات بحری جہاز روانہ ہوتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ بلومبرگ کے جمع کردہ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ہفتے کے روز تیل کے ٹینکر کے علاوہ، مائع پیٹرولیم گیس کے دو ٹینکرز اور چار بلک کیریئرز (بھاری سامان لادنے والے جہاز) بھی خلیج سے باہر روانہ ہوئے ہیں۔