• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اداروں کا وفاقی حکومت پر مالی انحصار بڑھ گیا

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) سرکاری اداروں کاوفاقی حکومت پر مالی انحصار بڑھ گیا ،ریاستی ملکیتی اداروں کوگزشتہ سال 2کھرب69ارب روپے کی گرانٹس کی فراہم کی گئی، جن میں پاورہولڈنگ ،ریلوے،این ایچ اے،واپڈا ،پی ٹی سی ایل ،گوادر پورٹ اتھارٹی اورپرال شامل ہیں ۔ سر کاری دستاویز کے مطا بق وفاقی حکومت نے صرف ایک سال میں سرکاری اداروں کوکھربوں روپےکی گرانٹ دی ہے،گزشتہ سال ریاستی ملکیتی اداروں کو 2کھرب69ارب روپے کی گرانٹس کی فراہم کی گئی ۔ ذرائع کے مطا بق پاورہولڈنگ لمیٹڈکو135ارب52 کروڑروپےکی گرانٹس فراہم کی گئی۔ یہ گرانٹ سرکلرڈیٹ کے قرضےپرسودکی ادائیگی میں استعمال کی گئی۔ پاکستان ریلویزکوگذشتہ سال 60ارب32 کروڑروپےگرانٹس دی گئی۔ واپڈا45 ارب50 کروڑ، این ایچ اے کو17 ارب 11 کروڑ روپے گرانٹس فراہم کی گئیں۔ پی ٹی سی ایل 5ارب 79 کروڑ،گوادرپورٹ اتھارٹی کو3ارب روپے سے زائدکی گرانٹس دی گئی۔

اہم خبریں سے مزید