کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ماہرِ معیشت کا انتباہ کیا ہے کہ جنگ میں اماراتی شمولیت دبئی و ابوظہبی کی تباہی، تہران پہلے ہی خبردار کر چکا اگر کسی ملک کی سرزمین اس کیخلاف استعمال ہوئی تو نتائج بھگتنا ہونگے۔ امریکا کا ساتھ دینا امارات کا غلط اندازہ، جنگ میں شمولیت ایک اور بڑی غلطی ہوگی، اپنا تحفظ خود کرنا ہوگا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق معروف امریکی ماہرِ معیشت جیفری ساکس نے خبردار کیا ہے کہ اگر متحدہ عرب امارات جاری امریکا ایران جنگ میں براہِ راست شامل ہوتا ہے تو اس کے اہم شہر دبئی اور ابوظہبی شدید خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ شہر فوجی مراکز نہیں بلکہ عالمی سیاحت اور سرمایہ کاری کے اہم مراکز ہیں، اس لیے جنگ میں شمولیت ان کی بنیادی حیثیت کو نقصان پہنچائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک کا امریکا کے ساتھ اتحاد اور سابقہ معاہدے ایک بنیادی غلط اندازہ تھے۔