کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی ہوائی اڈوں پر بحران، سینکڑوں پروازیں ملتوی یا تاخیر کا شکار، جدہ اور ریاض سب سے زیادہ متاثر، 604 پروازوں میں تاخیر، 63منسوخ کی گئیں، سینکڑوں مسافر پھنس گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودیہ میں ملکی ہوابازی کے نیٹ ورک میں بڑے پیمانے پر خلل کے باعث سینکڑوں مسافر پھنس گئے۔ ہفتے کے روز کل 604 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور 63پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اہم متاثرہ ہوائی اڈوں میں جدہ، ریاض، دمام، مدینہ اور الجوف شامل ہیں۔ جدہ میں 249 پروازیں تاخیر اور 12 منسوخ ہوئیں، جبکہ ریاض میں 238 پروازیں تاخیر اور 29 منسوخ ہوئیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ایئر لائنز میں سعودیہ، فلائناس، فلائی اڈیل اور گلف ایئر شامل ہیں۔