• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف بینکار سید محمد طالب رضوی ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی میں سی ای او تعینات

اسلام آباد (تنویر ہاشمی) معروف بینکار سید محمد طالب رضوی کو ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ( ایچ بی ایف سی ) کا منیجنگ ڈائر یکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کر دیاگیا ، ایچ بی ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سید محمد طالب رضوی کو کمپنی کا مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طالب رضوی کو 28 سال سے زائد عرصے پر محیط سٹریٹجک قیادت،کمرشل بینکنگ، ڈیجیٹل فنانس، فن ٹیک، عوامی پالیسی اور ریگولیٹری امور کا تجر بہ ہے،انھوں نے عالمی سطح کے معروف اداروں سٹینفورڈ یونیورسٹی ، آئی ایف سی ، ان سیڈ ( آئی این ایس ای اے ڈی )، عالمی بنک ، پیئرسن ، آئی این جی گروپ ، بیئرنگ اکیڈمی ، ورلڈ اکنامک فورم سے ماسٹر ڈگریا ں او رڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ حاصل کئےہیں ۔ انہوں نے بنک الفلاح ، حبیب میٹرو پولیٹن بنک ، دبئی اسلامک بنک اور فیصل بنک سمیت بڑے کمرشل بنکوں و مالیاتی اداروں میں بطور سی ای او ، گروپ ایگزیکٹو ، گروپ ہیڈ ، ایس ای و ی پی اور ایچ او سی بی خدمات انجام دی ہیں ، انہیں بڑے پیمانے پر ادارہ جاتی تبدیلیوں کی قیادت، ادارہ جاتی گورننس کے فریم ورک کو مضبوط بنانے، اور جدت و اسٹریٹجک شراکت داریوں کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دینے میں ثابت شدہ مہارت حاصل ہے، سید طالب رضوی نے کارپوریٹ، ریٹیل ، کنزیومر ، ڈیجیٹل بنکنگ اور فنانس میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں ، اور ان کی قیادت میں کاروباری اہداف میں گراں قدر کامیاں حاصل ہوئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید