اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزارت اطلاعات نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن کوجعلی قرار دیا ہے۔ وزارت اطلاعات کے ’’فیکٹ چیک‘‘ ونگ نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔ وزارت نے شہریوں سے کہا ہے کہ جعلی خبروں اور جھوٹی پوسٹس کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔ ذمہ دار شہری بنیں، صرف مستند ذرائع پر اعتماد کریں۔ آپ کی ایک شیئر معاشرے میں غلط فہمی پھیلا سکتی ہے۔