• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بندرگاہ پر 18 جہاز لنگرانداز، 24 گھنٹوں میں مزید 7 جہازوں کی آمد متوقع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین کے پی ٹی، ریئر ایڈمرل شاہد احمد ستارۂ امتیاز (ملٹری) و ستارۂ بسالت (ریٹائرڈ) نے کے پی ٹی حکام کے ہمراہ بندرگاہ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری وسیع کارگو آپریشنز کا جائزہ لیا اس وقت کے پی ٹی پر 18 جہاز لنگر انداز ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید 7 جہازوں کی آمد متوقع ہے۔چیئرمین نے پورٹ آپریشنز سینٹر، جو سیکیورٹی و سیفٹی کا مرکزی اعصابی مرکز ہے سے حفاظتی انتظامات کا بھی معائنہ کیا، جہاں کمانڈنٹ پورٹ سیکیورٹی فورس نے بریفنگ دی دورے کے دوران چیئرمین نے حساس سیکیورٹی فرائض میں لیڈی پی ایس ایف عملے کی شمولیت کو سراہاکے پی ٹی ٹیم نے آئل پیئرز اور ایسٹ وہارف کا بھی دورہ کیا، جہاں اضافی کارگو، کنٹینرز اور گاڑیوںخصوصاً ٹرانس شپمنٹ کارگوکی مؤثر ہینڈلنگ کے لیے معمولی بہتری کے متقاضی مقامات کی نشاندہی کی گئی بعد ازاں چیئرمین نے ویسٹ وہارف پر واقع کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور ہدایت دی کہ تمام سہولیات کو بھرپور انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے دیگر اداروں کے لیے بھی دستیاب بنایا جائے تاکہ کے پی ٹی اور کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو۔
اہم خبریں سے مزید