• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص، تعلیمی بورڈ میں میگا کرپشن اسکینڈل، ڈھائی ہزار سے زیادہ مارکس شیٹس اور اسناد منسوخ

میرپورخاص(نامہ نگار/سلیم آزاد) تعلیمی بورڈ میرپورخاص میں ہونے والے مبینہ میگا کرپشن اسکینڈل میں اہم پیش رفت ،چئیرمین تعلیمی بورڈ نے جعلی سرٹیفکیٹ کےاجراء اورنتائج میں ردو بدل کرنےکی تصدیق کردی اورڈھائی ہزارسے زیادہ مارکس شیٹس اور سرٹیفیکٹس منسوخ کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین کرنل (ر) ڈاکٹر سید محمد علمدار رضا نے 2ہزار 539جعلی تعلیمی اسناداور مارکس شیٹ جاری کرنےکی تصدیق کر دی ہے اس حوالے سے بورڈ کے چیئرمین کےدستخط سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 2021سے 2025 کے دوران میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں بڑے پیمانے پر جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ تعلیمی بورڈ کے بعض افسران ،عملہ اور مختلف اسکولوں و کالجوں کے بعض ملازمین کی ملی بھگت سے سینکڑوں طلبہ و طالبات کے مارکس میں جعلسازی سے نمبر بڑھائے گئے اور جعلی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے،ان تمام اسناد جن میں سرٹیفکیٹس اور مارک شیٹس شامل ہیں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بورڈ نے ایسے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں ملوث بورڈ کے افسران، اہلکاروں یا ایجنٹس کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے جنہوں نے طلبہ کے مستقبل کو نقصان پہنچایا جاری کردہ اعلامیہ میں مختلف اداروں کو بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ ایسی جعلی اسناد کی بنیاد پر دیے گئےداخلوں اوردیگر مراعات پر نظرثانی کی جائے اسی طرح متاثرہ طلبہ وطالبات کو ہدایت کی گئی ہےکہ اگرانہیں اس حوالے سے کوئی اعتراض ہو تو وہ 30 دن کے اندر بورڈ انتظامیہ سے رابطہ کریں بصورت دیگر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید