کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ساوتھ پولیس نے کراچی پریس کلب کے باہر سے قومی پریس سیاسی جماعت جئے سندھ قومی محاذ بشیر قریشی گروپ کے 6 رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ جنہیں بعدازاں رہائی کر دیا گیا،حراست میں لیے جانے والوں میں جسقم بشیر قریشی گروپ کے ڈاکٹر نیاز کالانی، غلام مرتضی ، چا کر خان،کاشف اللہ بچایو، آصف بالادی اور پہنل ساریو شامل ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ ریڈ زون دفعہ 144 نافذ ہے اور حالات کے سبب سیکورٹی الرٹ ہے۔پولیس کو اطلاع ملی کہ جئے سندھ قومی محاذ کوئی اجتماع منعقد کرنے جارہی ہے اور اس سے امن کی صورتحال خراب ہونے کے خدشات تھے۔پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کے حوالے سے مزید کوئی فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔