پنجگور(نامہ نگار)پنجگور میں مسلح افراد نے مختلف علاقوں میں چار گھروں پر حمہ کر کے پانچ افراد کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا ۔ سیکورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں 6مسلح حملہ آور بھی مارے گئے جنکی لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا پنجگور میں گزشتہ شب مختلف علاقوں میں دھماکوں اور شدید فائرنگ جوابی فائرنگ کے باعث شدید خوف و ہراس پھیل گیا پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا پولیس کے مطابق خدابادان کے علاقے میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے ارشد بلوچ کے گھر پر حملہ کیا فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں امداد ابراہیم، برھان ارشد اور عزیز وزیر جاں بحق ہو گئے۔ حملہ آوروں نے گھر کے تین کمروں کو آگ لگا دی جبکہ مین گیٹ اور چار دیواری کو بھی نقصان پہنچایا۔اسی طرح سراوان خدابادان میں بہرام عرف چالاک کے گھر پر بھی شدید فائرنگ کی گئی، تاہم وہاں کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی دریں اثناء پنجگور گرمکان کے علاقے میں شاہد نامی شخص کے گھر پر بھی حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں عامر نامی شخص جاں بحق جبکہ غفار اور ظفیر احمد زخمی ہو گئے۔