• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق مسلسل زیادتی کررہا‘ مزید برداشت نہیں کرینگے‘ وزیراعلیٰ KP

پشاور/اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق ہمارے ساتھ مسلسل زیادتی کر رہا ہے‘اب مزید برداشت نہیں کریں گے‘بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کی گفتگو کو حکومت نے بلاوجہ متنازع بنانے کی کوشش کی ‘جعلی حکومت اپنی معاشی ناکامیوں کا ملبہ قاسم خان پر ڈال کر اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔سہیل آفریدی سے ضلع خیبر کے قومی مشران اور قبائلی عمائدین پر مشتمل مختلف وفود نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ملاقاتیں کیں ‘وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضم اضلاع کے لیے این ایف سی کی مد میں 1375 ارب روپے وفاقی حکومت کے ذمے واجب الادا ہیں۔ اسکے علاوہ انضمام کے وقت وفاقی حکومت نے ضم اضلاع کیلئے 100ارب روپے سالانہ دینے کا وعدہ کیا تھا مگر گزشتہ سات سال میں خیبرپختونخوا حکومت کو صرف 168 ارب روپے ملے ہیں جبکہ532ارب بقایا ہیں‘ خیبرپختو نخواکے مختلف مدات میں مجموعی طور پر4758 ارب روپے وفاق کے ذمے بقایا ہیں۔
اہم خبریں سے مزید