کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایران کے بندر عباس پر اسرائیلی حملہ میں کراچی کا رہائشی یاسر خان شہید ہوگیا تفصیلات کے مطابق ایران امریکہ اسرائیل جنگ کے دوران ایران کے بندر عباس پر اسرائیلی حملہ میں کراچی کا رہائشی یاسر خان شہید ہوگیا کیماڑی کا رہائشی یاسر خان 6ماہ قبل کام کے سلسلہ میں ایران گیا تھا اور بندر عباس میں ٹگ بوٹ پر کام کرتا تھا ،23 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے ایران کے بند ر عباس پر میزائل حملہ کے نتیجے میں یاسر خان شہید ہوگیا جس کی میت کو وطن واپسی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،یاسر خان کی میت تفتان بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کی جائے گی جسے تفتان سے کراچی منتقل کیا جائے گا۔