• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ڈیموکریٹک قانون ساز کیخلاف دباؤ تشویش کا سبب

کراچی (نیوز ڈیسک)ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ڈیموکریٹک قانون ساز کے خلاف دباؤ تشویش کا سبب، کاش پٹیل کی فائلیں شائع کرنیکی کوشش، بغیر ثبوت کے الزامات، سیاست زدہ تحقیقات پر ایجنسی میں بھی خدشات پائے جاتے ہیں۔ جبکہ قانون ساز ایرک سویل ویل کا کہنا ہے پٹیل کو ملک کی حفاظت پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ سیاسی مخالفین کے خلاف پوائنٹس بنانے پر، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل ڈیموکریٹ قانون ساز ایریک سویل ویل کے خلاف ایک دہائی پرانی تحقیقاتی فائل شائع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس میں چینی خفیہ ایجنٹ کے ساتھ ان کے تعلقات کی تحقیقات شامل ہیں، باوجود اس کے کہ سویل ویل پر کسی قسم کی بدعنوانی کا ثبوت نہیں ملا۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے سویل ویل، جو صدر کے سخت ناقد اور کیلیفورنیا کے گورنر کے امیدوار ہیں، پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ ایف بی آئی کے اندرونی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فائلیں شائع کرنے یا چین میں جاسوس سے رابطہ کرنے کی کوشش قانون نافذ کرنے والے ذرائع اور تحقیقاتی طریقہ کار کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں اور ایجنسی کی غیر جانبداری پر سوال اٹھا سکتی ہیں۔ سویل ویل نے کہا کہ پٹیل کو ملک کی حفاظت پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ سیاسی مخالفین کے خلاف پوائنٹس بنانے پر۔
اہم خبریں سے مزید