• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ہر طرح کے فرقہ وارانہ زہر کا خاتمہ ضروری ،زبیر احمد ظہیر

لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر طرح کے فرقہ وارانہ زہر کا خاتمہ ضروری ہے۔ فرقہ وارنہ افکار و نظریات کو امت کے وسیع تر مفادات، ملکی سلامتی اور بقا پر ترجیح دینا انتہائی خطرناک روش ہے۔ پھر اسی بنیاد پر ملکی سلامتی اور دفاع پر ہزاروں قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والی افواج پاکستان اور اس کے سربراہ کے خلاف محاز آرائی اور منفی پروپیگنڈے کی جتنی بھی مزمت کی جائے وہ کم ہے۔ اس موجودہ نازک ترین صورت حالات میں ہر محب وطن کا فرض ہے کہ وہ ملکی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے ساتھ کھڑا ہو۔
لاہور سے مزید