• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ای ایم یو کے زیرِ انتظام JCAT کالاہور اور ملتان میں بیک وقت انعقاد

لاہور ( جنرل رپورٹر ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی (کے ای ایم یو ) کے زیرِ انتظام 25واں جائنٹ سنٹرلائزڈ ایڈمیشن ٹیسٹ (JCAT) لاہور اور ملتان میں بیک وقت کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا، جہاں شفافیت، میرٹ اور بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔امتحان میں مجموعی طور پر 4,470 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں 3,133 امیدوار لاہور اور 1,337 ملتان کے امتحانی مراکز میں شریک ہوئے، جبکہ 62 بین الاقوامی امیدواروں کی شمولیت نے امتحان کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکلیونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے لاہور کے امتحانی مرکز کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا اور امتحان کے شفاف اور منظم انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جبکہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے ملتان مرکز میں خود موجود رہ کر امتحانی عمل کی نگرانی کی
لاہور سے مزید