• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زراعت کو جمود سے نکالنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنانا ناگزیر ہے‘جہانگیرترین

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جہانگیر ترین کا جے ڈی ڈبلیو شوگر کین ریسرچ سینٹر ٹھٹھہ کا دورہ،ریسرچ میں اہم پیش رفت، نئی ورائٹیز متعارف کروا دی گئیں، جہانگیر ترین کو بریفنگ دی گئی کہ جے ڈی ڈبلیو شوگر کین بریڈنگ اینڈ ریسرچ سینٹر نے ملک میں گنے کی نئی ورائٹی J16-639تیار کر لی جو گنے کے کاشتکاروں اور شوگر ملوں کے لیے انقلابی قدم ہے اور یہ11سال کی تحقیق اور محنت کا نتیجہ ہے،اس کے علاوہ ایک اور نئی قسم J19-1574 بھی تیار کی گئی ہے، ان اقسام سے 1100سے 1200من فی ایکڑ پیداوار اور 11.5 سے 12 فیصد شوگر ریکوری ملے گی،جہانگیر خان ترین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جےڈیڈبلیو بریڈنگ اینڈ ریسرچ سینٹر اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جو شوگر کین میں تحقیقی عمل کو پروان چڑھا رہا ہے، پاکستان کی زراعت ایک عرصے سے جمود کا شکار ہےجس سے نکلنے کے لیے جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کو اپنانا ناگزیر ہو چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ زراعت میں جدت ہی وہ راستہ ہے جس سے نہ صرف کسان خوشحال ہو سکتا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکتی ہے،اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جے ڈی ڈبلیو یونٹ ون ڈاکٹر حسن اقبال بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید