• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معیشت شدید بحران کا شکار ہے،بیرسٹر تیمور الطاف مہے

ملتان(سٹاف رپورٹر) ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نےکہا ہے کہ ملکی معیشت شدید بحران کا شکار ہے، عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا جن بے قابو ہوکر عوام کو نگل جانے کی کوشش کررہا ہے،اگر ملکی معیشت پر جلدقابو نہ پایا گیا تو حالات مزیدبدتر ہوجائیں گے جس کی وجہ سے بیروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل حلقہ این اے 148کی مختلف تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف نے کہا تھا کہ میں تو برداشت کرلوں گا مگر تم برداشت نہیں کرسکو گے،ایسا لگ رہا ہے کہ فارم 47کے ذریعے بننے والی حکومت عوام سے ووٹ نہ دینے کا بدلہ لے رہی ہے اور ووٹ نہ دینے کا غصہ عوام سے مہنگائی،بیروزگاری میں اضافے کر کے لے رہی ہے۔
ملتان سے مزید