• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانیاں میں مضر صحت جوس تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی

ملتان‘جہانیاں (سٹاف رپورٹر‘ نامہ نگار) بچوں کیلئے مضر صحت جوس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اللہ داد بازار جہانیاں میں جوس پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ، 3000 خالی بوتلیں، 100 لیٹر پیک شدہ جوس، 90کلو ممنوعہ اجزااور دیگر سامان ضبط کرلیا گیا، ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کراکر پروڈکشن یونٹ کو بند کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق اللہ داد بازار جہانیاں میں ایک غیر قانونی جوس پروڈکشن یونٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق معروف برانڈز کے نام سے جعلی جوس تیار کیا جارہا تھا،جوس کی تیاری میں ٹاٹری، رنگ کاٹ اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی جارہی تھی،ناقص جوس تیار کرکے مارکیٹ میں مختلف ڈرنک کارنرز اور کریانہ سٹورز پر سپلائی کیا جانا تھا،فوڈ سیفٹی ٹیم نے ممنوعہ کیمیکلز، پلپ، پیکنگ میٹریل اور دیگر اشیاضبط کرلیں۔
ملتان سے مزید