• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی یاسین انصاری مرحوم کے ختم چہلم کی تقریب، نمایاں شخصیات کی شرکت

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر ایم این اےاور سابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری کے بڑے بھائی مرحوم حاجی یاسین انصاری کے ختم چہلم کی تقریب ان کی رہائش گاہ پرہوئی، تقریب میں سیاسی، سماجیو مذہبی شخصیات، تاجر رہنماؤں، سابق اراکین اسمبلی، سابق وزراء، بلدیاتی نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر علامہ فاروق خان سعیدی اور مفتی عثمان پسروری نے خطاب کیا جب کہ علامہ مظہر سعید کاظمی نے اجتماعی دعا کرائی، تقریب میں مخدوم جاوید ہاشمی، ملک محمد عامر ڈوگر، سید حسین جہانیاں گردیزی، حافظ اقبال خان خاکوانی، ڈاکٹر اختر ملک، رانا محمود الحسن، ندیم قریشی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید