• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریسٹ کینسر کے نفسیاتی اثرات اور علاج کے مختلف پہلوؤں سے متعلق سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ’’ہیلنگ دی مائنڈ اینڈ باڈی‘‘ کے عنوان سے سیمینار میں بریسٹ کینسر کے نفسیاتی اثرات اور علاج کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی جس میں ماہرین نے آگہی اور بروقت تشخیص کی اہمیت پر زور دیا، تقریب میں ماہر امراض کینسر ڈاکٹر اعجاز مسعود، ایڈوائزر محمد حسین ڈیہڑ، سینئر مینجر میرب لودھی، کلینیکل سائیکالوجسٹ منیزہ منظور اور ڈائریکٹر پروٹوکول نیشنل اسمبلی سیال احسن عباس نے شرکت کی، ڈاکٹر اعجاز مسعود نے اپنے خطاب میں کہا کہ بریسٹ کینسر کے علاج کے لیے ملٹی موڈیلٹی اپروچ ناگزیر ہے جس میں آنکولوجسٹ، سرجن، فزیشن اور دیگر ماہرین مشترکہ طور پر مریض کا علاج کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مہنگا علاج بھی مؤثر حکمت عملی کے ذریعے غریب مریضوں کے لیے ممکن بنایا جا سکتا ہے اور ہزاروں مریضوں کو مکمل طور پر مفت علاج فراہم کیا جا چکا ہے۔
ملتان سے مزید