ملتان (سٹاف رپورٹر ) تنظیم السعید پاکستان ملتان کے زیر اہتمام ٹی ہاؤس میں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی کے 41 ویں سالانہ عرس کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سجادہ نشین علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی کی پوری زندگی فروغ عشق مصطفیٰﷺاور سنت کے احیا میں گزری، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ علم اور عمل کا حسین امتزاج آپ کی ذات کا نمایاں وصف تھا، نظریہ پاکستان فورم ملتان کے صدرپروفیسر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ تحریک پاکستان میں علمائے اہل سنت نے نمایاں کردار ادا کیا جس میں علامہ سید احمد سعید کاظمی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ، جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ مسند تدریس ہو یا منبر تقریر ان کی علمی جلالت کا جادو سر چڑھ کر بولتا تھا ، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد سعیدی نے کہا کہ محبت رسولؐ کا درس جس انداز اور جن آداب کے ساتھ انہوں نے دیا اس سے ہر دل روشن اور ہر دماغ معطر و معنبر ہے، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خورشید احمد سعیدی، علامہ سید جہانگیر شاہ سعیدی، علامہ قاری خادم حسین سعیدی ،علامہ سید محمد اسماعیل شاہ بخاری سعیدی، پروفیسر محمد سہیل حسن اورپروفیسر محمد احسان قادری نے بھی خطاب کیا۔