ملتان (سٹاف رپورٹر) فارمرز ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن اور ٹی ڈی ای اے کے زیراہتمام پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے حوالے سے آگہی مہم کے سلسلے میں ضلعی فورم کا انعقاد کیا گیا،ضلعی فورم میں آگہی مہم میں شامل مختلف تنظیموں کے نمائندوں، یونیورسٹیوں اور کالجوں کے پروفیسرز، طلبہ اور حکومتی اداروں کے پبلک انفارمیشن آفیسرز نے شرکت کی، آگاہی مہم کا مقصد شہریوں کو درست اور مستند معلومات تک رسائی فراہم کرنا اور غلط یا غیر مصدقہ معلومات کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہے تاکہ عوام حکومتی اداروں کے پروگرامز میں مؤثر اور بامعنی شرکت کر سکیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ویمن یونیورسٹی ملتان کی رجسٹرار ڈاکٹر دیپا نے بتایا کہ آگہی پروگرامز کے نتیجے میں یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر طالبات کے لیے ضروری تمام معلومات شامل کر دی گئی ہیں، جس سے طالبات کو معلومات تک آسان رسائی حاصل ہو گئی ہے،ایمرسن یونیورسٹی سے ڈاکٹر محمد فاروق اور پوسٹ گریجویٹ کالج سے ڈاکٹر زاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایسے آگاہی پروگرامز کا انعقاد ایک مثبت قدم ہے، پروگرام کے اختتام پر پی ایس سی این کے کنوینر شہباز حسین نے طلبہ اور پارٹنر تنظیموں (امن،دیس ،ایس پی ڈی او،ایچ ڈبلیو آر اے پی) کے نمائندوں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔