• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشترمیڈیکل یونیورسٹی، عملے پر جرمانے لگانے پر پابندی عائد

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر نے ہاؤس آفیسرز، پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور دیگر عملے پر غیر قانونی مالی جرمانے عائد کرنے کے عمل پر پابندی عائد کر دی ہے، اس حوالے سے جاری کیےگئے مراسلے میں تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی صورت میں ہاؤس آفیسرز، پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور دیگر عملے سے مالی جرمانہ یا کوئی بھی رقم وصول نہ کی جائے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے نوٹس میں آیا ہے کہ بعض شعبہ جات اور وارڈز میں ڈیوٹی سے غیر حاضری یا معمولی کوتاہی کی بنیاد پر ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز سے مالی جرمانے وصول کیے جا رہے ہیں، جو کہ غیر قانونی اور قواعد و ضوابط کے منافی عمل ہے،مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ملتان سے مزید