ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک اساتذہ پنجاب کی مرکزی مشاورت کا خصوصی اجلاس، نگراںشعبہ بہبوداساتذہ تنظیم اساتذہ پنجاب پروفیسر جنید احمد خان کو متفقہ طور پرتحریک اساتذہ پنجاب کا نیا صدر اور پروفیسر علی ریحان منیر کو سیکرٹری تحریک اساتذہ پنجاب نامزد کر دیا گیا، نامزدگی کے بعد اپنے مشترکہ بیان میں پروفیسر جنید احمد خان اور پروفیسر علی ریحان منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحریک اساتذہ ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے کی جانے والی ہر جدوجہد کے ساتھ ہے۔