• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا ایم کے پاشا لیکچر تھیٹر کمپلیکس کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے جے کیٹ امتحانات کے سلسلے میں ایم کے پاشا لیکچر تھیٹر کمپلیکس کا دورہ کیا۔دورے کے دوران وائس چانسلر نے امتحانی انتظامات، نظم و ضبط اور شفافیت کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ امتحانات کو منظم اور شفاف انداز میں منعقد کیا جائے تاکہ امیدواروں کو منصفانہ ماحول فراہم کیا جا سکے، انہوں نے امتحانی عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ امتحانی ضابطہ کار پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ امتحانی نظام کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔
ملتان سے مزید